پاکستان اور انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 26/6/2018 |
بھکر جھنگ بریلی اور دہلی سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اے زائرین کرام آپ نے اس دفتر میں قدم رکھا ہے. اور آپ کا حق میری گردن پر ہو گیا ہے اور وہ حق یہ ہے کہ میں آپ کو بتاؤں کہ زیارت قبول کیسے ہوتی ہے چونکہ زائرین کا اہم مقصد یہ ہوتا کہ خدا ان کی زیارت قبول فرمائے. |