پاکستان کے صوبہ کے پی کے سے آئے ہوئے وفد کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 28/6/2018 |
ڈیرہ غازی خان اور پارہ چنار سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت کرنا تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اے زائرین کرام آپ کے کردار سے زیارت امام علی علیہ السلام اور زیارت امام حسین علیہ السلام کی خوش بو آنی چاہیے. اور جب لوگ واپسی پر آپ سے سوال کریں کہ آپ زیارت کے بعد بدل کے آئے ہیں آپ کو کس نے بدلا. تو جواب میں آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حر علیہ السلام کو بدلا. |