حضرت امام زمانہ عج کے ظہور کے وقت سے نجف اشرف شیعوں کی عالمی حکومت کا دارالحکومت ہوگا 28/6/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور بیرون عراق سے زیارت کو آئے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ پوری دنیا میں نجف اشرف کے دفاع کیلئے مؤمنین کرام کے مواقف درحقیقت صحیح دین و عقیدے کا دفاع ہے اسلئے کہ حضرت امام زمانہ عج کے ظہور کے وقت سے نجف اشرف شیعوں کی عالمی حکومت کا دارالحکومت ہوگا۔ |