حرم حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کا وفد محضر مرجعیت میں

حرم حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کا وفد محضر مرجعیت میں

2/8/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے حرم علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے خطاب میں اسلام ِ اہلبیت علیہم السلام کی تاریخ کے اس عظیم شخصیت کی منزلت اور رسول اللہ ؐ کے اہلبیت سے لگاؤ و انکی پیروی اور وفاداری میں انکی بہادری، قربانی، فداکاری اور وفا کو بیا ن کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ انکی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے اور ان سے اخلاقی اور مذہبی   دروس حاصل کرتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے  پیش کیا جائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان فرمایا کہ ضروری ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کے زائروں کی خدمت بہتر سے بہتر انداز میں کی جائے اور حرم مبارک میں موجود روحانی فضا سے استفادہ کرتے ہوئے انکی سیرت پاک اور انکے بلند اخلاق سے خود کو مزین کرتے ہوئے انکے زائرین کی خدمت  کریں۔