نجف اشرف کے رہنے والے خصوصا ہماری نوجوان نسل حکومتی ذمہ داروں کی گردن پر امانت ہیں

نجف اشرف کے رہنے والے خصوصا ہماری نوجوان نسل حکومتی ذمہ داروں کی گردن پر امانت ہیں

2/8/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے نجف اشرف کی پولیس کے نئے سربراہ میجر جنرل علاء غریب صاحب سے مخاطب ہوتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ نجف اشرف کے تمام باشندے خصوصا ہماری نوجوان نسل  حکومتی ذمہ داروں اور جس میں امنی تنظمیں اور مقامی پولیس شامل ہے کی گردن پر امانت  ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان فرمایا کہ گذشتہ ایام میں پورے عراق میں جو مظاہرے ہوئے ہیں اسکا سبب عراقی معاشرے کو درپیش فقر، بے روزگاری،کرپشن اور بے اعتنائی ہے اسلئے حکومت کے لئے  لازمی  ہے کہ جلد از جلد ان مشکلات کے کامیاب اور کار آمد حلول پیش کرے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ نجف اشرف عراق کے دوسرے شہروں سے  الگ اور زیادہ اہمیت کا حامل ہے اسلئے کہ یہ  (نجف اشرف) تمام مسلمانوں کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ امام زمانہ عج کی آنے والی عالمی حکومت کا مرکز ہے لہذا امنی اور خدمت کے  حوالے سے اس شہر کا خاص خیال رکھا جائے   اور تمام عہدیداروں کو نجف اشرف کی اس اہمیت سے واقفیت ہونی چاہئے اور اسے ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اپنی ذمہ داریوں کی صحیح طریقے سے ادائیگی کریں۔
 اپنی جانب سے  میجر جنرل علاء غریب صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نجف اشرف میں قانون اور نظام کو مکمل طور پر نافذ کریں گے ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ  ہم نے یہ حکم بھی صادر کیا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے تمام حقوق کی حفاظت کی جائے اور ان سے سلمی طریقوں سے پیش آئیں۔