حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں عراقی وزیر خارجہ محترم ابراہیم الجعفری صاحب

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں عراقی وزیر خارجہ محترم ابراہیم الجعفری صاحب

25/8/2018




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ  پر عراق کے وزیر خارجہ محترم ابراہیم الجعفری صاحب کا استقبال کیا۔ 
اس ملاقات میں عراق کے باہر عراقیوں کے احوال، انکی مشکلات اور عراقی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات پر تبادلہ  خیال کیا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے تاکید فرمائی کہ حج کے لئے  تشریف لائے حجاج کرام کی ہر ممکنہ خدمت کی جائے اسلئے کہ وہ اپنے ملک سے باہر اسلام کے عظیم رکن اور اہم واجب کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔