جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام تمام خیر کا منبع و مصدر ہونے کےساتھ ساتھ عطاوکرم کا وہ سر چشمہ ہیں کہ جو ہمیشہ جاری و ساری رہیگا 1/9/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے خطاب کرتے ہوئےارشاد فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور رسول خدا ؐ کے نزدیک جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی خصوصی منزلت ہے اور وہ علیہا السلام تمام خیر کا منبع و مصدر ہونے کے ساتھ ساتھ عطا و کرم کا وہ سر چشمہ ہیں کہ جو ہمیشہ جاری و ساری رہیگااسلئے ضروری ہے کہ مؤمنین کرام خدا کے تقرب کے حصول میں اپنی عبادتوں اور اخلاق میں انکی اقتدا اور پیروی کریں اوراپنے اہل وعیال کو جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی سیرت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی نصیحت کریں اور اسکی عادت ڈالیں۔ |