ہمارے رسوم وعادات خدا کی اطاعت اور اسکے تقرب کے حصول کے لئے ہوں

ہمارے رسوم وعادات خدا کی اطاعت اور اسکے تقرب کے حصول کے لئے ہوں

1/9/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرنے آئےمؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ان ایام میں مؤمنین خدا کے حکم کی تعمیل اوررسول اللہ ؐ اور انکےاہل بیت علیہم السلام کی اطاعت میں زیارتوں اور ولایت سے پر رسومات  کی ادائیگی  میں مشغول ہیں اسلئے واضح رہنا چاہئے کہ ہمارے تمام رسوم خدا کی اطاعت میں اور قربۃ الی اللہ ہونا چاہئے ساتھ ساتھ اسے  توبہ اور تقرب الٰہی کے حصول کے لئے ایک نایاب موقع  شمار کرتے ہوئے ہمارے سلوک میں بہتر سے بہتر کی جانب مثبت تبدیلی کا ذریعہ قرار پائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے افواج عراق خاص کر مجاہدین کے لئے خصوصی دعائیں فرمائیں اسلئے کہ انکی قربانیوں اور وقت کے امام عج کی دعاؤں کے ذریعہ خدا نےعراق کا امن و امان باقی رکھا ہوا ہےاوروہ دہشت گرد داعشیوں اور تکفیریوں کے شر سے پورے عراق کو محفوظ کئے ہوئے ہے۔