جنا ب زینب علیہا السلام کے حرم مبارک کے ذمہ داران محضر مرجعیت میں

جنا ب زینب علیہا السلام کے حرم مبارک کے ذمہ داران محضر مرجعیت میں

7/10/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں جناب ڈاکٹر سید ہانی مرتضیٰ دام عزہ کی سربراہی میں زیارت کو آئے جناب زینب علیہا السلام کے حرم مبارک کے ذمہ داروں کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کرتےہوئے تاکید فرمائی کی مراقد مقدسہ اور عتبات عالیات کی عالم اسلامی اور مومنین کرام کے دلوں میں خاص اہمیت ہے خصوصا وہ عتبات و مراقد مقدسہ کہ جو اہل بیت علیہم السلام سے مخصوص ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ارشاد فرمایا کہ ضروری ہے کہ ان مراقد مقدسہ اور عتبات عالیات کی خدمت کی جائے اسلئے کہ یہ مقدس جگہیں تہذیب و تمدن اور ہماری تاریخ کا منبع و مصدر ہونے کے ساتھ ساتھ ان عظیم ہستیوں کی عظمت و جلالت کا پتہ دیتی ہیں اور اسی کی وجہ سے یہ مقامات مقدس و محترم ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے جناب زینب علیہا السلام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جناب زینب علیہا السلام  کی اسلامی تاریخ میں ایک الگ اہمیت و پہچان ہے اسلئے کہ ظالموں کی جانب سے ان پر ڈھائے گئے مظالم اور اسکے باوجود ظلم و بربریت اور امت مسلمہ میں واقع انحراف کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ایک  نایاب مثال پیش کرتے ہوئے وہ  رہتی دنیا تک کے لئے ظلم و بربریت اور امت مسلمہ میں واقع انحراف کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی علامت بن گئیں۔ اسی ضمن میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے عالم اسلام اور خاص کر شام کی عوام کو دعوت دی کہ وہ ظلم و انحراف کے خاتمے کے لئے جناب زینب علیہا السلام کی سیرت پاک سے ہدایت حاصل کریں اسلئے کہ اب آپ لوگ کافر دہشت گردی کی کرتوتوں کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر چکے ہیں۔
اپنی جانب سے مہمان وفد کے سربراہ  جناب ڈاکٹر سید ہانی مرتضیٰ  دام عزہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی جانب سے پدرانہ رویے اور مواقف کہ جسکے نتیجے میں انہوں نے ملک شام کی عوام اور خصوصا حرم جناب زینب علیہا السلام  کی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ان امداد کو جاری رکھنے کی بھی استدعا فرمائی جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ یہ دفتر  حسب امکان خدمت انجام دیتا رہےگا۔
مذکورہ زیارت کے ضمن میں مہمان وفد نے مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ سے بھی ملاقات کی جس میں مدیر، مرکزی دفتر دام عزہ نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔