مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں طلاب کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں طلاب کا خصوصی وفد

7/10/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے گرمیوں کی چھٹیوں میں خصوصی اسلامی دروس میں شرکت کرنے والے طلاب کے خصوصی وفد سے نصیحتیں کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جوانوں اور بچوں کو اپنے اوقات کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے آپ کو اسلامی و قرآنی  ثقافت و تہذیب سے آراستہ کرنا چاہئے اور قرآنی علوم کے ساتھ ساتھ عقائد، فقہ، اخلاق  سے نہ کہ صرف خود کو آراستہ کریں بلکہ اپنی سابقہ معلومات میں اضافے کی مسلسل کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ آپ خود کو صحیح معلومات سے مسلح کرسکیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنے خطاب میں انسانی زندگی میں قرآن مجید کی اہمیت پر توجہ دینے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ انسان اور قرآن کے درمیان پختہ و مضبوط تعلق برقرار رہنا چاہئے تاکہ ہم اپنی زندگی میں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں، ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کے ذریعہ جو قرآنی معارف ہم تک پہنچے ہیں ان سے خود کو مزین کریں اسلئے کہ صرف اہل بیت علیہم السلام ہی قرآن کے حقیقی ترجمان ہیں اور وہی حقیقی اسلام کی عکاسی کرتے ہیں۔