مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت بابرکت میں اصفہان ایران کے مؤمنین کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت بابرکت میں اصفہان ایران کے مؤمنین کا وفد

8/10/2018




مؤمنین اہل بیت علیہم السلام سے بہر حال و بہر قیمت متمسک رہیں 

مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے اصفہان ایران کے مؤمنین کرام کے وفدسے خطاب میں پدرانہ نصیحتوں کے بعد مقامات مقدسہ  اورعتبات عالیات  خصوصا نجف اشرف اور کربلاء مقدسہ کی زیارتوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام کی برکتوں سے ان مقامات مقدسہ  میں ایک الگ قسم کی روحانیت و معنویت پائی جاتی ہے  جس سے  ہمیں مستفید ہونا چاہئے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ مؤمنین اہل بیت علیہم السلام  سے بہر حال و بہر قیمت متمسک رہیں اور   مؤمن خانوادے اسلامی تعلیم کی طرف مراجعت فرمائیں اور کسی بھی صورت اس میں کوتاہی نہ برتی جائے کہ جسمیں ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے اور اسطرح ہمیں واجبات کی ادائیگی اور محرمات سےدوری کو یقینی بنانا چاہئے اسلئے کہ شریعت اسلامی کے تئیں رتی برابر بھی کوتاہی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے وبال جان بن جائے گی، ہو سکتا ہے کہ ہم اسکی طرف متوجہ نہ ہوں لیکن یہ ہمارے لئے بڑی مشکلات کو جنم دیں گی۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ نے آخر میں مہمان مومنین کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے بعد بارگاہ ایزدی میں مومنین کی صحت و سلامتی اور دنیا و آخرت میں انکی بھلائی اور صراط مستقیم پر انکی بقا کی دعائیں فرمائیں۔