مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایرانی سفارتی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایرانی سفارتی وفد

29/10/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے محترم جناب سید حمید مکارم (قونصل  ایرانی قونصل خانہ نجف اشرف عراق) کی سربراہی میں ایرانی سفارتی وفد کا استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ مومن معاشرے کی بھلائی کیلئے  ہمیں حضرت اما م حسین علیہ السلام  کےاصلاحی و ہدایتی منشور سے سبق حاصل کرکے اپنے معاشرے کی خدمت کرنی چاہئے۔
اس خصوصی ملاقات میں عربی و اسلامی ممالک اور وہاں مؤمنین کرام کے موجودہ حالات خاص کر دونوں پڑوسی ملک اور دونوں ملکوں کی مسلم عوام کے درمیان مزید بہتر تعلقات قائم کرنے پر غور و خوض کیا گیا اسلئے کہ دونوں ملک موجودہ دور میں بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرہے ہیں اور دشمنوں کی جانب سے کی جارہی مسلسل سازشیں جس کے ذریعہ وہ اسلامی وحدت اور مشترکہ موقف کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں ان سازشوں کا ناکام کیا جانا بہت ضروری ہے۔