مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں گمشدگان کی رہنمائی کے لئے خدمت انجام دینے والے وزارت داخلہ کے مواصلاتی نظام کا خصوصی وفد 1/11/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے گمشدگان کی رہنمائی کے لئے خدمت انجام دینے والے وزارت داخلہ کے مواصلاتی نظام کےخصوصی وفد سے ملاقات میں انہیں اس عظیم حسینی خدمت کی مبارک باد پیش کی اور تاکید فرمائی کہ گمشدگان کو انکے اہل و عیال سے ملانا خدا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے تقرب کے حصول کے لئےعظیم عمل ہے اسلئے کہ زائرین اور زائرین کی خدمت انجام دینے والوں کے لئے بروز قیامت خصوصی مقام ہوگا۔ |