مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے زائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے زائرین

2/11/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے جمہوری اسلامی ایران کے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ زائرین کو چاہئے کہ اس فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے تقوی، واجبات کی پابندی اور محرمات سے اجتناب کے ذریعہ تقرب الٰہی کےعظیم منصب پر فائز ہونے کی حقیقی کوششیں کریں اسلئے کہ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام انکی زیارتیں قبول نہیں کریں گے کہ جو متقی نہیں ہیں۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان زائرین کی جانب سے کئے گئے سولات کے جوابات دینے کے بعد پوری دنیا کے مؤمنین کی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں بھی فرمائیں۔