زیارت اربعین ان لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے کہ جو عراقی عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اسکے امن و استقرار کو نقصان پہچانا چاہتے

زیارت اربعین ان لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے کہ جو عراقی عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اسکے امن و استقرار کو نقصان پہچانا چاہتے

25/10/2018




ہیں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اربعین حسینی کی یاد کو باقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے  لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے کربلائے مقدسہ کی جانب پیدل جانے والے  زائرین کی خدمت اور انکی ممکنہ مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اسی ضمن میں  ناصریہ کو مختلف مقامات پر زائرین سے خطاب میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں اور انکی نصیحتیں اور ارشادات نقل  فرمائے مزید اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ  زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام  دین، اخلاق اور انسانیت سے تمسک کا بہترین نمونہ  ہے خاص کر زیارت اربعین ایک ایسی درسگاہ  ہے کہ جو چاہنے والوں کو عطائے لا محدود، امن و امان، سلامتی،  تعاون، بھائی چارگی، غیرت و حمیت اور محبت کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ یہ زیارت اربعین ان لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے کہ جو   عراقی عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اسکے امن و استقرار کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں اور اس عراقی معاشرے کے مذہب سے لگاؤ اور دین کی پابندی پر شک کرتے ہیں۔