شعائر حسینیہ شعائر اللہ ہیں آنے والی نسلوں کے اذہان اور دلوں میں اسے راسخ کرنا ہماری ذمہ داری ہے

شعائر حسینیہ شعائر اللہ ہیں آنے والی نسلوں کے اذہان اور دلوں میں اسے راسخ کرنا ہماری ذمہ داری ہے

7/11/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی جانب سے مجالس عزا میں  شرکت کا سلسلہ جاری و ساری ہے موصوف نے مجالس کے شرکاء کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں، ارشادات اور نصیحتیں نقل کرنے  کے بعد ان سے خطاب میں فرمایا کہ شعائر حسینیہ کے اہتمام کا یہ سلسلہ اسی شان و شوکت کے ساتھ جاری و ساری رہنا چاہئے اسلئے کہ شعائر حسینیہ  شعائر اللہ ہیں اور آنے والی نسلوں کے اذہان اور دلوں میں اسے راسخ کرنا ہماری ذمہ داری ہے   اور یہ بھی واضح رہے کہ محبت محمد و آل محمد علیہم السلام سے قیمتی کوئی اور چیز نہیں ہے یہ گراں قدر نعمت ہماری قوم کے پاس ہے جس کو باقی رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔