نجف اشرف میں’’حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیاں فکری اور ثقافتی ترقی کے دوعظیم رکن ہیں‘‘ عنوان کے تحت کانفرنس کا انعقاد

نجف اشرف میں’’حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیاں فکری اور ثقافتی ترقی کے دوعظیم رکن ہیں‘‘ عنوان کے تحت کانفرنس کا انعقاد

23/11/2018




کانفرنس سے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا خطاب    

’’دنیا میں ملحدانہ اور غلط افکارکی ترویج رسمی طور پر کی جارہی ہے لوگوں کو چاہئے کہ انکے شبھات کو رد کرنے میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے حوزہ علمیہ سے فائدہ حاصل کریں‘‘ 

’’وقار کو پامال کردینے والے امور کو انجام دیئے بغیر یونیورسٹیوں کے کیمپس علمی ترقیوں کو پھیلانے کی مناسب جگہ ہے‘‘ 

مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں’’حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیاں فکری اور ثقافتی ترقی کے دو عظیم  رکن ہیں‘‘ عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شرکت فرمائی اور کانفرنس سے خطاب فرمایا  

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا کہ آج یونیورسٹیوں کے کیمپس میں ملحدانہ افکار کی ترویج ہو رہی  ہےاور بعض پروفیسر اور اساتذہ ان افکار کو یونیورسٹیوں میں لے کر آتے ہیں انہوں نے اسی ضمن میں فرمایا کہ پیش کئے جارہے شبہات  اور منحرف افکار کو رد کرنے کے لئے حوزہ علمیہ سے مدد لی جائے اور ہم اسکے لئے ہر وقت  تیار ہیں۔ 

انہوں نے بیان فرمایا کہ ملحدانہ اور غلط افکار کی ترویج رسمی طور پر ہو رہی ہے اور اسکی پشت پناہی خبیث افکار اور شیطانی زبان رکھنے والے شرپسند افراد کررہے ہیں کہ جو یونیورسٹیوں کے کیمپس میں غلط افکار کی ترویج بھی کر رہے ہیں اور افسوس کا مقام ہے کہ اس خبیث عمل میں ہماری یونیورسٹیوں کے بعض اساتذہ بھی برابرکے شریک ہیں وہ بھی رسمی طور پراسلئے یونیورسٹیوں کے ذمہ داران سے امید کرتا ہوں کہ غلط افکارکی رد اور صحیح و سلیم افکار کی معرفت کے لئے حوزہ علمیہ کا رخ کریں اور حوزہ علمیہ سے مدد لیتے ہوئے اس فکری وبا سے اپنی یونیورسٹیوں کو پاک کریں۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے خطاب میں یونیورسٹیوں کے تمام ذمہ داران کو دعوت دی کہ وہ بہر صورت یونیورسٹیوں میں اخلاقی برائیوں کے پھیلانے میں شریک نہ ہوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کو دین کی پابندی کی رغبت دلانے کے ساتھ ساتھ لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان غیرشرعی اختلاط کہ جس پر شیطنیت ابھارتی ہے سے دور رہنے رہنےکی انہیں نصیحت فرمائیں۔ انہوں نے تاکید فرمائی کہ وقار کو پامال کردینے والے امور کو انجام دیئے بغیر یونیورسٹیوں کے کیمپس علمی ترقیوں کو پھیلانے کی مناسب جگہ ہے اسلئے اس مسئلے پراپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے طلاب کے درمیان علمی وفکری ترقی کو بڑھاوا دینے کے لئے ان کے درمیان ترقیاتی مقابلہ کی روح کو فروغ دیں۔