مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندوں کی جانب سے عراق شام مشترکہ حدود پرافواج عراق کی امدادی اشیاء کی فراہمی

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندوں کی جانب سے عراق شام مشترکہ حدود پرافواج عراق کی امدادی اشیاء کی فراہمی

24/11/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے بصرہ کے نمائندوں کی جانب سے افواج عراق،عراقی مسلح تنظیموں اور حشد شعبی کے بہادر جوانوں کی معنوی ومادی مدد کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں بصرہ سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کے نمائندوں نے عراق شام مشترکہ حدود پر موجود بہادروں کی مدد کے خاطر انکی ضرورتوں کے اشیا؍  کی فراہمی کا بندوبست کیا۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی مالکی صاحب نے صحافیوں کو بتایا کہ  ہماری یہ مدد عراقی مسلح افواج اور حشد شعبی کے جوانوں کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں مشارکت ہے انہوں نے مزید بیان کیا کہ امداد کا یہ قافلہ ان بہادروں کی قربانیوں کے مقابل ادنی حیثیت کی حامل ہے لیکن اسکی معنوی طور پر بہت اہمیت ہے اسکے ذریعہ اپنے اہل و عیال سے دور حدود پر داعشی دہشت  گردوں کو عراق سے دور رکھنے کی انکی بہادرانہ کوششوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ان کے اندر یہ احساس جگانا ہے کہ وہ حدود پر تنہا نہیں ہیں بلکہ  پوری مرجعیت خصوصا مرکزی دفتر مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف انکے شانہ بشانہ ہے۔