خواتین کی صحیح تربیت و نشو نما یعنی باشعوراور اسلامی و ثقافتی معاشرے کہ جو اپنی اصل و اقدار کی محافظ ہو کو فروغ دینا ہے۔

خواتین کی صحیح تربیت و نشو نما یعنی باشعوراور اسلامی و ثقافتی معاشرے کہ جو اپنی اصل و اقدار کی محافظ ہو کو فروغ دینا ہے۔

17/12/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حضرت میثم تمار علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زیر نگرانی قائم شدہ خواتین کے مدرسے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے خطاب میں انہیں جناب فاطمہ زہرا و جناب زینب علیہما السلام   کی اقتداء کرنے کی نصیحت کی خاص کر انکی حیات طیبہ کے ادوار کو سمجھنے پر تاکید فرمائی تاکہ وہ اپنے گھر، اپنے خاندان اور معاشرے میں اپنی شرعی ذمہ داریوں سے واقفیت رکھتے ہوئے ایک مثالی خاتون کا کردار ادا کرسکیں اسلئے کہ خواتین کی آغوش ہی مستقبل کی نسلوں کی تربیت گاہ ہے اور اسی سے ملک اور معاشرے کا مستقبل جُڑا ہوا ہے۔ 

انہوں نے مزید فرمایا کہ خواتین کی صحیح تربیت و نشو نما یعنی باشعور اور اسلامی و ثقافتی معاشرے کہ جو اپنی اصل و اقدار کی محافظ ہو کو فروغ دینا ہے۔ 

دوسری جانب حوزہ کے سربراہ حجۃ الاسلام سید احمد فیاض دام عزہ اور جناب میثم تمار ؓ کے مزار مقدس میں مذہبی امور و شعبہ تبلیغات کے انچارج حجۃ الاسلام شیخ احمد خاقانی دام عزہ نے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی اس زیارت کو مبارک قرار دیتے ہوئےاس زیارت کو مرجعیت نجف اشرف سے اپنے تمسک کی تجدیدخصوصا محبت محمدوآل محمد علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے سے متمسک رہنے میں ایک نایاب موقع قرار دیا اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ ہم دین اسلام کے اصول و فروع کی پابندی کو یقینی بنائیں گےتاکہ ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا عمل وجود میں آئے۔