حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار الحکیم دام عزہ محضر مرجعیت میں

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار الحکیم دام عزہ محضر مرجعیت میں

30/12/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو آئے تیار الحکمۃ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید عمار الحکیم دام عزہ سے اپنے خطاب میں تاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ سیاسی افراد اپنے محروم اہل وطن کی خدمت کریں خاص کر جبکہ انہوں نے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ اقتصادی اصلاح پر شدت سےعمل کیا جائے خاص کر ان شعبوں میں اصلاح کو لازمی بنایا جائے کہ جہاں غلط سیاست نے منفی اثر ڈالا ہےاورامنی و خدماتی امور کوترجیحاتی طور پر درست کیا جائے۔

اپنی جانب سے جناب سید عمارالحکیم دام عزہ نے نصیحتوں اور ارشادات پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کرتےہوئےحالیہ سیاسی پیشرفت انکی خدمت میں پیش کئے۔