حجت الاسلام مولانا سید اخلاق حسین شیرازی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 5/1/2019 |
حجت الاسلام مولانا اخلاق حسین شیرازی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسين نجفی دام ظلہ سے اپنے وفد سمیت ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے آئے ہوئے وفد کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے فیضیاب فرمایا. آخر پر آئے ہوئے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا. نیز یہ بھی یاد رہے کہ حجت الاسلام مولانا اخلاق شیرازی صاحب پاکستان کے مشہور عالم دین اور بہترین خطیب کے ساتھ ساتھ مخلص مبلغ بھی ہیں. |