مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات انسان کوخدائے عز و جل سےسے قریب کرنے اور اسکی رضا کے حصول کے لئے بہترین جگہ ہے

مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات انسان کوخدائے عز و جل سےسے قریب کرنے اور اسکی رضا کے حصول کے لئے بہترین جگہ ہے

22/1/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئےعراق کے مختلف حصے سے آئے مختلف وفود سے اپنے خطاب میں مؤمنین کو دعوت دی کہ وہ مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات کی زیارتوں کو غنیمت سمجھتے ہوئے اس سے فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی روز مرہ کی زندگیوں میں اور پھر اپنے معاشرے  میں اصلاح کو یقینی بنائیں تاکہ ایک مکمل شخصیت اور معاشرے کا وجود عمل میں آئے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں کے اعتراف کے بعداس کو درست کریں انہوں نے مزید فرمایا کہ مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات انسان کو  خدائے عز و جل سےسے قریب کرنے اور اسکی رضا کے حصول کے لئے بہترین جگہ ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ زیارتوں میں آپکی حاجتیں اور آرزوئیں امام علیہ السلام کی منزلت ومقام کے حساب سے ہوں کتنی غیر معقول بات ہوگی کہ ہم امام علیہ السلام کے سامنے کھڑے ہوکرصرف دنیاوی پست آرزوئیں اور حاجتیں طلب کریں اسلئے لازمی ہے کہ ہماری زیارتوں کامہم ہدف تقرب ورضائے الہی کا حصول ہونا چاہئےاسکے بعد آپکی  مرضی دنیا و آخرت  کی بھلائی کے لئے جو چاہیں طلب کریں۔