حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں شارٹ کورس میں شرکت کے لئے کویت سے آئے جوانوں کا وفد

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں شارٹ کورس میں شرکت کے لئے کویت سے آئے جوانوں کا وفد

28/1/2019




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف کی جانب سے قائم کردہ اور انکی زیر نگرانی خدمت انجام دینے والا ادارہ    انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ’’نجف کی طرف سفرِ علم ‘‘عنوان کے تحت شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا جسمیں کویت سے آنے والے جوانوں نے  شرکت فرمائی جسمیں اسلامی افکار، علم کلام، سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام، فقہ اور قران پر جوانوں کو معلومات  فراہم کی گئیں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے جوانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے ملاقات میں پوری دنیا میں مؤمن جوانوں کو در پیش مشکلات اور حالیہ  صورتحال پر گفتگو فرمائی۔ 

انہوں نے مزید فرمایا کہ ہماری جوان نسل معاشرے کا ایک مہم عنصر ہے اور امتوں کی اصلاح اور اسکی ترقی میں انکا کردار اہمیت کا حامل ہے اسلئے انکے کاندھوں پر اپنے معاشرے کی خدمت کے لئے عظیم ذمہ داریاں ہیں لہذا جوانوں کو جو صحیح راستہ اختیار کرنا چاہئے  وہ اہلبیت علیہم السلام  کے ذریعہ بتایا گیا راستہ ہے اسلئے کہ یہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر انسان دنیا و آخرت دونوں میں خوش بختیاں حاصل کر سکتا ہے۔