حجة الاسلام مولانا سید علی رضا رضوی صاحب کی قیادت میں علمائے یورپ کا وفد محضر مرجعیت میں

حجة الاسلام مولانا سید علی رضا رضوی صاحب کی قیادت میں علمائے یورپ کا وفد محضر مرجعیت میں

23/2/2019




مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے برصغیر کےعلمائے کرام (مقیمین یورپ) کا حجة الاسلام مولانا سید علی رضا رضوی دام عزه (صدر مجلس علماء شیعہ یورپ) کی قیادت میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے خطاب میں فرمایا کہ زیارتیں دو طرح کی ہوتی ہیں جبکہ دونوں زیارت ہی ہیں لیکن دوسری قسم کی زیارت زیاده کار آمد و مفید ہے ان میں سے ایک وه  ہےکہ جس میں زیارت کرنے والا صرف لینے آتا ہے اور دوسری یہ کہ زیارت کرنے والا لینے تو آتا ضرور ہے لیکن خود بھی ساتھ کچھ ہدیہ یا تحفہ لے کر آتا ہے اور اس ہدیے اور تحفے میں مقابل کی شخصیت اور عظمت و منزلت کا خیال رکھنا عقلمندوں کا شیوه ہے انہوں نے فرمایا کہ  یقینا آپ پہلی قسم کی زیارت کو کافی نہیں سمجھتے ہوئے دوسری قسم کے زائر بننے کی کوشش کریں گے کہ جو لینے کے ساتھ ساتھ کچھ دینے بھی آئے ہیں لہذا میں آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ فکر کریں کہ ہم امام علیہ السلام کی عظمت و خدمت بابرکت میں کیا پیش کریں جو انکی شان، عظمت و منزلت کے لحاظ  سے ہو۔ 

مرجع عالی قدر دام ظله الوارف نے مزید فرمایا که کوئی یہ نہ سمجھے کہ ان کے دربار میں حاضر ہو کر مانگنا غلط ہے بلکہ معصومین علیہم السلام دعاؤں کی قبولیت کا بہترین وسیلہ ہیں، ہم ان کے در پر نہ جائیں گے تو کہاں جائیں گے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظله الوارف نے انکی زیارتیں  مقبول بارگاه خداوندی ہوں کے لئے دعائیں کرتے ہوئے مؤمنین کرام کی صحت و سلامتی کے لئے بھی دعائیں فرمائیں  

وفد کی جانب سے حجة الاسلام مولانا سید علی رضا رضوی دام عزه نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پر شکریه ادا کیا۔

مذکوره وفد نے اپنے حالیہ دورے کے ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظله الوارف کی جانب سے قائم کرده اور انکی زیر سرپرستی خدمت انجام دینے والے ادارے ’’انوار نجفیه فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’مدارس دار الزہراء علیہا السلام‘‘ کا بھی دوره کیا کہ جہاں فاؤنڈیشن کے سربراه حجة الاسلام شیخ علی نجفی دام عزه نے انکا استقبال کیا اور فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کی جارہی خدمات سے انہیں متعارف کرایا۔