مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بابل یونیورسٹی کے طلاب سے اپنے خطاب میں فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بابل یونیورسٹی کے طلاب سے اپنے خطاب میں فرمایا

26/2/2019




’’درس و تدریس میں مزید بڑی کوششیں لازمی ہیں تاکہ عالمی پیمانے پرعراق کو کھویا ہوا وقار دوبارہ مل سکے‘‘  


مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے بابل یونیورسٹی کے طالبعلموں سے اپنے خطاب میں پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد فرمایا کہ ہمارے جوان وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے اسے خدا کی اطاعت و فرما برداری، بِری عادتوں اور برائیوں سے اپنے نفس کو دور رکھنے اور روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اسکے محاسبے اوران صفات جیسے غیرت و حمیت اور دوسرے کی ناموس کی حفاظت کو باقی رکھنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ انکی حفاظت کہ جس میں عربی معاشرہ امتیازی حیثیت رکھتا ہے میں اپنے اوقات خرچ کریں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ درس و تدریس میں مزید بڑی کوششیں لازمی ہیں تاکہ عالمی پیمانے پرعراق کو کھویا ہوا وقار دوبارہ مل سکے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات  کی زیارت  تقرب الہی کے حصول اور اپنی غلطیوں کو درست کرکے تقوے میں مزید بہتری کے حصول کے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت میں کامیابی اور خوشبختی کے لئے عظیم موقع ہے۔