مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حوزہ علمیہ قم مقدسہ ایران کے اساتذہ ومدرسین کاوفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حوزہ علمیہ قم مقدسہ ایران کے اساتذہ ومدرسین کاوفد

20/3/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے حوزہ علمیہ قم مقدسہ ایران کے اساتذہ و مدرسین کے خصوصی وفد سےاپنے خطاب میں اہلبیت علیہم السلام کی عظمت و منزلت اور امت کی بھلائی کے لئے انکی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کا تذکرہ کرنے کے بعدافاضل حوزہ علمیہ قم مقدسہ ایران کی خدمت میں مذہب تشیع کے دونوں عظیم حوزے (حوزہ علمیہ نجف اشرف و حوزہ علمیہ قم المقدسہ) کے تعلیمی و تربیتی نظام میں مزید ارتقاء کو یقینی بنانےکے لئے اپنا نقطہ نظر بیان فرماتے  ہوئے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے متعلق فرمایا کہ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام اور وقت کے امام عج کی سرپرستی میں چلنے والے حوزہ علمیہ نجف اشرف کا یگانہ مقام و منزلت ہے اسلئے میں اس حوزے کو ہمیشہ ام الحوزات (دنیا کے تما م حوزات علمیہ کی ماں اور اصل) کہہ کر خطاب کرتا ہوں۔

مہمان افاضل حوزہ علمیہ قم المقدسہ نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ انکے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مراجع عظام اور خاص کر حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے مقدس جوار میں وقت گزارناعزت اور ٖفخر کا مقام ہے۔