مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق کے وزیر برائے تعمیرنو و ہاؤسنگ اور امور عامہ

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق کے وزیر برائے تعمیرنو و ہاؤسنگ اور امور عامہ

3/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے عراق کے مرکزی وزیر برائے تعمیرنو و ہاؤسنگ اور امور عامہ بنگین ریگانی   اورانکے وفد سے اپنے خطاب میں فرزندان عراق کہ جس میں تمام اقوام و مذاہب و فرقے شامل ہیں کی خدمت بغیرکسی تمیز اور اخلاص کے ساتھ انجام دینے پر تاکید فرمائی۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنے خطاب میں کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام ہر کرپٹ شخص اور کرپٹ سیاسی پارٹی سے بری ہے  اسلئے ہر عہدیدار کے لئے لازمی ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے عراقی مصنوعات اور عراقی مہارت کو مزید تقویت پہنچانے پر زور دیتے ہوئے مذکورہ وزیر کو نصیحت کی کہ عراق کی بنیاد و اساس کومضبوط کیا جائے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے شدید افسوس و تکلیف کا اظہار  کرتے ہوئے فرمایا کہ فرزندان عراق ادنی خدمات سے محروم ہیں اور حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شریف گھرانوں کو سر ڈھکنے کے لئے چھت نہیں ہے اسلئے حکومت پرلازمی ہے کہ معاشرے سے اس مصیبت کو دور کرنے کی مخلص کوشش کرے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے وزیرکو انکی وزارت کی جانب سے محتاجوں اور ضرورتمندوں کو مفت میں زمین فراہم کرنے کی پیش کش پر مبارکباد پیش کرتے  ہوئے جلد از جلد اس خدمت کو مستحقین تک پہنچانے کی نصیحت کی۔ 

اپنی جانب سے موصوف وزیر نے اپنی وزارت کے اعمال و انکی جانب سے کی جارہی جد و جہد اور خدمات کو مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے انکی نصیحتوں پر انکا شکریہ ادا کیا اور نصیحتوں کی پابندی کے عزم کا اظہار کیا۔