مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام

3/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ طلاب علوم دینیہ پر واجب ہے کہ وہ بہرحال معصیت اور گناہوں سے خاص کر غِیبت سے دور رہیں اسلئے کہ اللہ عز و جل ایسے طالب علموں کو علوم کے حصول میں اسکی مراد پوری ہونے کی توفیقات سے محروم کر دیتا ہے اور اگر وہ کسی مرحلے تک پہنچ بھی جائے تو وہ خود اسکے لئے اور پورے معاشرے  کے لئے وبال جان بن جاتا ہے اور دوسروں کو گمراہ کرتا ہے اور یہ سب کچھ اسلئے ہوتا ہےکہ وہ طالب علمی کے زمانے میں تقوے کی پابندی نہ کرتے ہوئے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ اللہ عزوجل نےنجف اشرف میں علم حاصل کرنے کی توفیق کی نعمت سے ہمیں نوازا ہےاسلئے کہ اس میں عزت اور کرامت ہے لہذا ہمیں حصول علم، اخلاص، دنیاوی لذتوں اور برائیوں سے دوری میں سبقت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو اوصاف حمیدہ سے مزین کرنا چاہئے تاکہ ہمارا شمار ان لوگوں میں ہو کہ جو اہلبیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے کے پابند ہونے کے ساتھ ساتھ انکی جانب حقیقی دعوت دینے والے ہیں۔