زائرین کے مختلف وفود محضرمرجعیت میں

زائرین کے مختلف وفود محضرمرجعیت میں

3/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے زائرین کرام کے مختلف وفود سے اپنے خطاب میں زیارت کی اہمیت بیان کرتے  ہوئے فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام سے تمسک اور انکے مراقد مقدسہ کی زیارات کا انسان کی ذات اور پورے معاشرے کی اصلاح میں اساسی کردار ہے اسلئے زائرین کو چاہئےکہ وہ اہل بیت علیہم السلام کی خوشنودی کے لئے زیارتیں کریں اوراسکا ہدف تقوے میں بہتری اور تقرب الہی کے حصول کو قرار دیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بیان فرمایا کہ ماضی کے تمام گناہوں اور برائیوں کے اعتراف کے بعد ان سے توبہ اور نفس اور اخلاق کی اصلاح کے لئے یہ زیارتیں عظیم اور نایاب موقع ہیں تاکہ انسان ان اخلاق سے خود کو آراستہ کر لے کہ جو اہل بیت علیہم السلام کا اخلاق تھا۔