مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر

3/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب نبیہ بری صاحب کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نجف اشرف جس طرح عراق کے لئے فکرمند ہے اسی طرح لبنان کی بھی فکر کرتا ہے انہوں نے مزید فرمایا کہ نجف اشرف ہران کوششوں کے ساتھ ہے کہ جس میں دشمن اور ملکوں کے مقدر سے کھلواڑ کرنے  والوں کے خلاف یک جہتی اور متحد موقف کو فروغ ملتا ہو انہوں نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہونےکی بھی دعوت دی تاکہ امت مسلمہ اپنے بہار کے ایام کا مشاہدہ کر سکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےعراق اور لبنان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تاکید فرمائی اسلئےکہ یہ دونوں دوست ملکوں کی عوام کے حق میں ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ ہر مسلمان اور زندہ ضمیر پر لازم ہے کہ وہ نجف اشرف اور اسکی عظمت کا دفاع کرے۔
اپنی جانب سے جناب نبیہ بری صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پورے خطے اور خاص کر لبنان و عراق کی موجودہ صورتحال پیش کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے لئے کی رہی متحد کوششوں سے بھی مطلع فرماتے ہوئے پورے خطے اور خاص کر عراق کے امن و استقرار میں مرجعیت کے کردار اور دہشت گردی پر فتح پر مرجعیت کا شکریہ ادا کیا۔