حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام کی خدمت میں

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام کی خدمت میں

20/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں زیرتعلیم افریقی ممالک کے طلاب کرام سےملاقات کی، انہوں نےحوزہ علمیہ نجف اشرف کی روشن تاریخ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف پوری دنیا کے تمام حوزوں  کی اصل ہے اور جس طرح اس حوزہ علمیہ نے اپنی پوری تاریخ میں مراجع کرام پیدا کئے ہیں اسی طرح اس نے پوری دنیا کو بے مثل مفکرین بھی دیئے ہیں کہ جو حقیقی اسلام محمدی کہ جو اہلبیت علیہم السلام کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے اسے پوری دنیا میں نشر کیا ہے اور کررہے ہیں۔ 

انہوں نےمزید بیان کیا کہ نجف اشرف کے دروازے ہمیشہ انکے لئےکھلے ہیں کہ جو یہاں علم حاصل کرکے خود کو منور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مذکورہ طالبعلموں کی صحت و سلامتی کے ساتھ ساتھ وہ اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب ہوں کے لئے بارگاہ ایزدی سے دعائیں فرمائیں۔