پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 22/4/2019 |
سرگودھا اور فیصل آباد سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسين نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو اخلاقی نصیحتوں سے فیضیاب فرمایا. اور اس ملاقات میں مزید اس بات پر زور دیا کہ زیارت کے بعد زائر سے زیارت امام حسین علیہ السلام کی خوشبو آئے. آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنات کو فریضہ حجاب کی پاسداری کرنے پر متوجہ فرمایا. دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا. |