پاکستان اور انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان اور انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

29/4/2019




کراچی بدین اور یو پی سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا مومنین کرام ہمیں امام زمانہ علیہ السلام کی نافرمانی  سے ڈرنا چاہیے کیونکہ ہم اسی مظلوم امام علیہ السلام کی شفقت بھری دعاؤں  سے زندہ ہیں. آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ جو آدمی نجف و کربلا میں اپنی اصلاح نہ کر سکے تو پھر وہ اپنی اصلاح کہاں کرے گا. دوسری طرف آے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.