مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مزار حضرت شریفہ بنت امام حسن علیہما السلام کے سیکریٹری جنرل

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مزار حضرت شریفہ بنت امام حسن علیہما السلام کے سیکریٹری جنرل

4/5/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو آئے مزارحضرت شریفہ بنت امام حسن علیہما السلام کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام شیخ رؤوف فتلاوی  دام عزہ کا خیرمقدم کرتےہوئے ان سے اپنی پدرانہ  نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ آپ مرقد مقدس اور نسب کے حوالےسےدقت کے ساتھ تحقیق کریں تاکہ مؤمنین کی جانب سے کئے جارہے سوالوں کا آپ قابل اطمینان جواب دے سکیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ زیارت کو آنے  والے مؤمنین کرام کواہل بیت علیہم السلام کے بتائے گئے راستےاور طریقے کی پابندی کی نصیحت کےساتھ ساتھ   عوام کو اہل بیت علیہم السلام کی حیات طیبہ اور انکے فضائل  اوراخلاق سے باور کرائیں تاکہ وہ ان سے خودکو مزین کریں۔ 

حجۃ الاسلام شیخ رؤوف فتلاوی دام عزہ نے اپنی جانب سے  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مزار مقدس کی جانب سے پیش کی جارہی خدمات  اور مزار مقدس کی حالیہ  حالت اورمستقبل کے منصوبے پیش کئے  جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید توفیقات کے لئے دعائیں فرمائی۔ 

اسی ضمن میں مذکورہ وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ سے بھی ملاقات کی  جسمیں موصوف  نے فرمایا  کہ  مقامات مقدسہ میں خدمت عظیم شرف ہے اور زائرین کے ساتھ تعامل میں اخلاق اہلبیت علیہم السلام کی پاسداری عظیم ذمہ داری  ہے  لہذا ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی  نہیں برتنا چاہئے۔