ماہ مبارک رمضان معاشرے کے مختلف اتجاھات کے مابین آپسی محبت و الفت اور رحم و کرم کا درس دیتا ہے

ماہ مبارک رمضان معاشرے کے مختلف اتجاھات کے مابین آپسی محبت و الفت اور رحم و کرم کا درس دیتا ہے

29/5/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے سالہای گذشتہ کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں میں جاکر وہاں مؤمنین کرام سے ملاقاتیں کی اور ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتیں اور پیغامات نقل فرمائے،اسی ضمن میں موصوف  نے شہرِ کوت کا دورہ کیا اورمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے قائم کردہ انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ مبارک میں تقسیم ہونے والے راشن تقسیم کئےاوروہاں قبائل کے سربراہان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عراقی قبائل ماضی کی طرح آج بھی حق، مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات  کے مدافع ہیں اور داعشی دہشت گردوں  کے خلاف  انکے مواقف  تاریخ کے دامن میں سنہرے حرفوں میں محفوظ  رہیں گے اور آنے والی نسلیں اس سے سبق حاصل کرتی رہینگی۔
انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ ماہ مبارک رمضان معاشرے کے مختلف اتجاھات کے مابین آپسی محبت و الفت اور رحم و کرم خصوصا محتاجوں اور ضرورتمندوں کی احوال پرسی کا درس دیتا ہے اور یہ ایک عظیم نعمت ہے ہمیں ہمیشہ اسے اپنے معاشرے میں عام کرنا چاہئے اسلئے کہ یہ پورے معاشرے  کی قوت و طاقت کے مصدر ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بختی کی کنجی ہے۔  
 مؤمنین نے موصوف  کی زیارت  کا خیر مقدم کرتے ہوئے  مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف کی جانب سے  مسلسل ان کی احوال پرسی اور خصوصا اس ماہ مبارک رمضان میں ممکنہ امداد پرانکا شکریہ ادا کیا۔