مدینۃ الرسول ص میں موجود مراجع عظام کے وفود کی متبادل زیارتیں اورملاقاتیں

مدینۃ الرسول ص میں موجود مراجع عظام کے وفود کی متبادل زیارتیں اورملاقاتیں

9/8/2019




مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مدینۃ الرسول ص میں مراجع عظام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ  سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ  سید محمد سعید الحکیم دام ظلہ الوارف،  حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ  شیخ وحید خراسانی دام ظلہ الوارف، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید  صادق شیرازی دام ظلہ الوارف کے دفاتر کے وفود کی قیام گاہ کا دورہ کیا  وفود نے اپنی ان ملاقاتوں  میں امت مسلمہ  کےعمومی حالات اور خصوصی  طور پر مومنین کرام کے حالات پرگفتگو کرتے ہوئے مومنین کے درمیان اتحاد اور منہج و افکار اہلبیت علیہم السلام  کی نشر واشاعت پر زور دیا۔