مدینۃ الرسول ص میں عراقی وقف کونسل کے سربراہ کا مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ کا دورہ

مدینۃ الرسول ص میں عراقی وقف کونسل کے سربراہ کا مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ کا دورہ

9/8/2019




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مدینۃ الرسول ص میں اپنی قیام گاہ پرعراقی وقف کونسل  کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین سید علاء موسوی دام عزہ کا خیر مقدم کیا۔
طرفین نے اپنی اس ملاقات میں اس سال کے حج کی کامیابی اور بہتر سے  بہتر طریقوں سے حجاج کرام کی خدمت پرتاکید فرمائی۔