مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حج پر روانگی سے قبل مرکزی دفتر کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حج پر روانگی سے قبل مرکزی دفتر کا وفد

8/8/2019




مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی  میں  حجاج کرام  کی خدمت کے لئے  جانے والےمرکزی  دفتر کے وفد  کے اعضاء کو خطاب کرتے ہوئے   حجاج کرام کو صحیح طریقے  پر حج  کی ادائیگی کی تبلیغ میں  کسی  طرح کی کمی نہ رہ جائے اسطرف متوجہ کرتے ہوئے  فرمایا کہ حج بیت اللہ کا مسلمان کے نفس اور پورے معاشرے  پر مثبت اثر مرتب ہوتا ہے اسلئے آپ لوگ اپنی تمام کوششوں اور جھود کو متحد کرتے ہوئے  مؤمنین  کو شخصی اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے  کی تبلیغ کریں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے بیان فرمایا کہ حجاج کرام کی مکمل طور پر سرپرستی  کریں اور انکی خدمت  ہر ممکن طریقے  سے کی جائے  ساتھ ساتھ اس طرف بھی متوجہ  رہیں کہ حج  کے مسائل  دقیق فقھی مسائل میں سے ہیں لہذا  اس کی تبلیغ  میں کوئی  کمی نہ رہے تاکہ مومنین کے حج درست  طریقے سے انجام پا سکیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے وفد کو دشمنان اسلام کی ان سازشوں  سے بھی ہوشیار  رہنے  کی ہدایت  فرمائی  جس کے ذریعہ  وہ حقیقی اسلام  محمدی  کی صورت بگاڑنے  کی  ناکام کوششوں  میں لگے ہیں انہوں نے فرمایا کہ  متحد ہوکر ان کی ان ناپاک کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ  حج کا اجتماع دنیا کے عظیم  اجتماع میں سے ایک  ہے  لہذا مبلغین کو اس سے فائدہ اٹھاتے  ہوئے  مسلمانوں کو عمومی طور پر اور مومنین کرام کو خصوصی  طور پر  دین سے مکمل واقفیت کرانے  کے ساتھ ساتھ انہیں نجف اشرف  اور حوزہ  علمیہ نجف اشرف  سے رابطے  کی رغبت  دلائیں اسلئے  کہ  حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کے تمام حوزوں  کی ماں کا درجہ  رکھتاہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے آخر میں مومنین کرام کی صحت  و سلامتی  اورانہیں مناسک  حج  کی صحیح ادائیگی  کی توفیق نصیب ہو اسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔