مکہ مکرمہ میں لبنانی حاجیوں کے وفد کی مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ کی زیارت

مکہ مکرمہ میں لبنانی حاجیوں کے وفد کی مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ کی زیارت

10/8/2019




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مکہ مکرمہ میں اپنی قیام گاہ پر لبنان سے آئے  ہوئے  حجاج کرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے  انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی نصیحتیں اور ارشادات  نقل فرماتے ہوئےحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  مہمان حجاج کرام سے حجاج کرام کی خدمت  اور اس سال کے حج  کی صحیح انداز میں ادائیگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ  مکہ مکرمہ ہر سال اپنی آغوش میں ملیونوں مسلمانوں کا استقبال کرتا ہے کہ جو مختلف ممالک ، مختلف ثقافت و تہذیب سے وابستہ ہوتے ہیں اسکے باوجود بھی  سب تقرب الہی کے حصول کے لئے   ایک پرچم کے تلے جمع ہوکر شعائر اسلامیہ کا احیاء کرتے ہیں اور خدا کے حکم کی تعمیل میں لبیک کہتے ہوئے اپنی بندگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
موصوف نے مزید فرمایا کہ  معارف اہلبیت علیہم السلام  علوم کے مختلف شعبوں  میں  حقیقی اسلام محمدی  کی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ  دشمنوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود اسکی بقا کے لئے مصدر و منبع ہے۔
دشمنوں نے لاکھ کوششیں کی، علمائے دین  کو ستایا گیا ، دینی مراکز نشانہ بنائے گئے لیکن اس سب کے باوجود  حقیقی اسلام محمدی  ہمیشہ  فتحیاب رہا ہے اور ان شاء اللہ مضبوط رہے گا   اور ان کامیابیوں کے باوجود ہماری مکمل فتح ہمارے وقت کے امام عج  کے ظہور سے متحقق ہوگی۔