مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر کے وفد کا عراقی حج کونسل کی قیام گاہ کا دورہ 10/8/2019 |
مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مکہ مکرمہ میں عراقی حج کونسل کی قیام گاہ کا دورہ کیا جہاں کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ خالد عطیہ دام عزہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے حج کونسل کی جانب سے کی جا رہی خدمات سے وفد کو مطلع کیا۔ |