مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد 21/8/2019 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو حرم حضرت عباس علیہ السلام سے آئے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ عبادتوں کاانسان پرمثبت اثراسکی ذاتی زندگی اور معاشرے میں اسکے سلوک میں نظرآنا چاہئے اور اگر مثبت نتیجے نمودار نہ ہوئے تو وہ عمل غیر مقبول اور اپنے مقصد میں ناکام سمجھا جائے گا ساتھ ساتھ عبادتوں اوراعمال صالحہ کا نتیجہ تقرب الہی، اخلاق، اور تقوے میں بہتری ہونا چاہئےتاکہ وہ حقیقی اسلامِ محمدی کےسچےدعوت دینے والے شمار کئے جائیں۔ |