مومنین پرلازمی ہےکہ اپنے نفوس اورمعاشرے میں اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات کو مزید بہتری میں تبدیل کریں 30/8/2019 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ بابل سےزیارت کوآئےحکومتی عہدیداروں اور مومنین پرمشتمل وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ مومنین پر لازمی ہے کہ اپنے نفوس اورمعاشرے میں اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات کومزید بہتری میں تبدیل کریں اسلئےکہ شخصی اصلاح معاشرے میں اصلاح و تبدیلی کے راستے ہموار کرتی ہے اور پھر اسکے نتیجے میں مختلف شعبوں میں ایجابی تبدیلی متحقق ہوتی ہے۔ |