عید غدیرحقیقی اسلام ِ محمدی کی جانب حقیقی اسلامی دعوت ہے

عید غدیرحقیقی اسلام ِ محمدی کی جانب حقیقی اسلامی دعوت ہے

30/8/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں سے عید غدیر کی مبارکباد پیش کرنےآئےمومنین سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری  ارشادات میں عید غدیر کی اہمیت، منزلت اورعظمت پرگفتگو فرماتے ہوئے بیان کیا کہ عید غدیر ہی پر دین مکمل ہوا اور یہ خدائی دین کہ جسے حضرت محمد بن عبد اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ )لیکر آئے تھے حضرت علی علیہ السلام کی خلافت ذریعہ اسی کا امتداد ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مزید فرمایا کہ عید غدیر امت مسلمہ اورپوری دنیا خصوصابشریت کوغلطیوں اوربھٹکنے سے بچانے  اور پورے معاشرے  میں  امن و امان بھلائی و نیکی  کی نشر  وشاعت  کےلئے ہے،عید غدیر حقیقی اسلام ِ محمدی کہ جس پر پروردگار عالم نےتاکید فرمائی ہے کی جانب  اسلام کی طرف حقیقی دعوت ہے۔