حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی دیوانیہ میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی دیوانیہ میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

9/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر کے وفد کے ہمراہ دیوانیہ میں ایام حزن و مصائب ماہ محرم الحرام کی آمد کے اعلان کے طور پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت فرمائی اور حاضرین کو خطاب کیا۔
انہوں نےاپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے اہلبیت و انصار علیھم السلام کی عظیم قربانی دین کی بنیادوں کو ہمیشہ کے لئے مستحکم و مضبوط کرنے کے لئے پیش کی اسلئے کہ بنو امیہ نے دین کی بنیادوں کو متزلزل اور اسلام کے بنیادی اصولوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام فدا کاروں،غلامی سے دورآزاد انسانوں، مصلحین اور ظلم و جبر سے نفرت کرنے والوں کے لئے مشعل ہدایت ہیں اسلئے لازمی ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام  کے بتائے  ہوئے راستے پر پابندی کے ساتھ چلا جائے اور امام علیہ السلام کی اس نھضت مبارک سے درس و عبرت حاصل  کیا جائے۔