شعائر حسینیہ کو باقی رکھنا ضروری ہےاور تمام لوگوں کو اسمیں شریک ہونا چاہئے اسلئےکہ حضرت امام زمانہ عج کے بعد حقیقی اسلام محمدی کی بقا کا ایک بہترین ذریعہ ہے

شعائر حسینیہ کو باقی رکھنا ضروری ہےاور تمام لوگوں کو اسمیں شریک ہونا چاہئے اسلئےکہ حضرت امام زمانہ عج کے بعد حقیقی اسلام محمدی کی بقا کا ایک بہترین ذریعہ ہے

23/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےبصرہ میں ماتمی انجمنوں کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام  پوری عالم بشریت خاص کر ان لوگوں کے لئے کہ جو دنیا میں گم ہوگئے اور انہیں حق کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا ہدایت  کے چراغ ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام، انکی نھضت مبارک اورانقلاب امت کی اصلاح کے لئے اور یہ امت  ہر زمانے  میں اور دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلی ہوئی ہے اور ہم اس امت کاحصہ ہیں لہذا لازمی ہےکہ ہم  اپنے نفوس اور معاشرےمیں اصلاح کو یقینی بنائیں تاکہ ہم بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے اصلاحی مقصد کا حصہ بن سکیں۔
انہوں نے شعائر حسینیہ کی اہمیت اور قدسیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ  مومنین کے دلوں میں اسکا خاص احترام ہے اور اسے باقی رہنا چاہئے اور یہ شعائر حسینیہ اخلاقی،ثقافتی،دینی ومذہبی طور پر ہمارے نفوس میں اور ہمارے معاشرے میں اثر انداز ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ شعائر حسینیہ سے متمسک رہیں اور اسکو باقی رکھیں اسلئے کہ  یہ حضرت امام زمانہ عج کے بعد حقیقی اسلام محمدی  کی بقا  کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ماتمی انجمنوں اورعمومی طور پرعزاداروں کو دعوت دی کہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اخلاق اور انکے بتائے ہوئے  راستے کی پابندی کے ساتھ ساتھ فرامینِ حسینی کے بھی پابند ہوں اسلئے  کہ یہی پابندی قیام حسینی سے تمسک اور حسینی راستے کی پیروی کی عکاس ہے۔