شعائرحسینیہ کی بقاحقیقی اسلام ِمحمدی کی فتحِ مسلسل کا نایاب ذریعہ ہے

شعائرحسینیہ کی بقاحقیقی اسلام ِمحمدی کی فتحِ مسلسل کا نایاب ذریعہ ہے

23/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں عراق کے مختلف صوبوں میں جاکر وہاں عزاداروں سے ملاقاتیں  کی اور مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتیں نقل فرمائی اسی ضمن میں موصوف نے نجف اشرف کے مختلف قبائل کے سربراہان، ماتمی انجمنوں سے ملاقات کی اورمجالس عزا میں شرکت فرمائی اورعزاداروں سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شعائر حسینیہ کا احیاء اور اس کی بقا حقیقی اسلام ِمحمدی کی فتحِ مسلسل کا نایاب ذریعہ ہے اور اسکے ذریعہ اسلام کےاصول،عقائد دلوں میں راسخ و مضبوط ہوتے ہیں اسلئےمومنین کرام اپنے اتحاد بھائی چارگی اور شعائرحسینی کے احیاء میں انکی قربانی اور حوصلے و جزبے پرمبارکباد کے مستحق ہیں خدا ان حسینی جذبوں  میں اور تقویت بخشے۔