ہرمومن پرلازمی ہے کہ وہ احیاء شعائرحسینی میں جس طرح بھی ممکن ہوشریک ہوں اسلئے کہ شعائرحسینی کا احیاءدین کااحیاءاورولایت ِاہلبیت علیھم السلام کی حقانیت کا اثبات ہے

ہرمومن پرلازمی ہے کہ وہ احیاء شعائرحسینی میں جس طرح بھی ممکن ہوشریک ہوں اسلئے کہ شعائرحسینی کا احیاءدین کااحیاءاورولایت ِاہلبیت علیھم السلام کی حقانیت کا اثبات ہے

24/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمحرم الحرام کے پہلےعشرے میں عراق کے مختلف صوبوں میں جاکر وہاں عزاداروں سےملاقاتیں  کی اورمرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کی نصیحتیں نقل فرمائی اسی ضمن میں موصوف صوبہ بابل کےحلہ پہنچے جہاں قبائل کے سربراہان، ماتمی انجمنوں سے ملاقات کی اورمجالس عزامیں شرکت فرمائی اور عزاداروں سے اپنے خطاب میں مومنین کوشعائر حسینیہ کی بقا اور اسکے احیاء میں ہر ممکنہ طریقے  سے بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ ہر مومن پر لازمی ہے کہ وہ احیاء شعائر حسینی میں جس طرح بھی ممکن ہو شریک ہوں اسلئے کہ شعائرحسینی کا احیاء  دین کا احیاء اورحقیقی دین اسلامی کےساتھ ساتھ   ولایت ِ اہلبیت علیھم السلام کی حقانیت کا اثبات ہے   مزیدبرآں شعائر حسینی کے احیاء سے ہمارے معاشرے میں اس قوت و طاقت  کی تجدید ہوتی ہے کہ جو حقیقی اسلام محمدی کےدفاع میں ظالموں کی ہرناپاک کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔