اربعین حسینی 1441 ہجری کربلاء مرکز اتحاد ہونے کےساتھ ساتھ ہماری قوت و طاقت کا منبع و مصدر بھی ہے

اربعین حسینی 1441 ہجری کربلاء مرکز اتحاد ہونے کےساتھ ساتھ ہماری قوت و طاقت کا منبع و مصدر بھی ہے

14/10/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اربعین حسینی کی یاد کو زندہ اور باقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے کربلائے مقدسہ کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت اور انکی ممکنہ مدد اورحوصلہ افزائی کے لئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اسی ضمن میں موصوف بصرہ پہنچے جہاں انہوں نے زائرین کی خدمت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا سلام اور انکی  نصیحتیں نقل فرمائی اور مختلف مقامات پر زائرین کو خطاب  کیا انہوں نے فرمایا کہ کسی بھی صورت امر اہل بیت علیھم السلام خصوصا شعائر حسینیہ اور زیارت اربعین کے احیاء اور اسےباقی اور زندہ رکھنے میں کوئی کوتاہی  نہ کریں اسلئے  کہ دشمن اسے ختم کرنے  کی ہر روز نئی نئی ناکام  کوششوں  میں لگا ہےکیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو زندہ رکھنے میں اسلام کی زندگی اور بقا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ کربلاء کی جانب ملیونوں کی تعداد میں زائرین کی پیدل حرکت ہی   فتح حسینی  اور اہل باطل کی شکست ہے۔
انہوں  نے فرمایا کہ کربلاء مرکز اتحاد ہونے کے ساتھ  ساتھ ہماری قوت و طاقت  کا منبع و مصدر بھی ہے  
اور ہماری فتح و کامیابی کا راز ہونے کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیھم السلام کے دشمنوں کے نجس دلوں  میں خوف وناامیدی  بھی ڈالتا ہے۔