اربعین حسینی 1441 ہجری زندہ ضمیر، سلیم فطرت اور نبی و انکے اہلبیت علیھم السلام اورحقیقی اسلام محمدی سے محبت کرنے والےکربلاء جاتے ہیں

اربعین حسینی 1441 ہجری زندہ ضمیر، سلیم فطرت اور نبی و انکے اہلبیت علیھم السلام اورحقیقی اسلام محمدی سے محبت کرنے والےکربلاء جاتے ہیں

14/10/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کےمدیرحجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اربعین حسینی کی یاد کو باقی رکھنے اوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کےلئے لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے کربلاءمقدسہ کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت اور انکی ممکنہ مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت فرمائی اسی ضمن میں موصوف بصرہ کے مقام ہارثہ پہنچے جہاں انہوں نے زائرین کی خدمت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا سلام اور انکی  نصیحتیں نقل فرمائی اور مختلف مقامات پر زائرین کو خطاب  کیا انہوں نے فرمایا کہ زیارت اربعین حقیقی اسلام محمدی کا مظہر اور نایاب پرچم ہےاور زندہ ضمیر، سلیم فطرت اور نبی و انکے اہلبیت علیھم السلام اورحقیقی اسلام محمدی سے محبت کرنے   والے، اور جو اس مکتب فکر سے خود کو متمسک سمجھتا ہےکہ جس نے دنیا کو انسانیت کے حقیقی معنی ومفاہیم بتائے اور بتا رہی  ہےکربلاء جاتے ہیں۔
حجۃ الاسلام  شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے فرمایا کہ سفر کربلاء ہمارے  لئے ایک عظیم و نایاب موقع  ہے جسمیں ہم شعائر حسینیہ کے احیاء، تلاوت قران کریم، دوسروں کی مدد، نیکی و تقوے میں تعاون، مؤمنین کے دلوں  کو خوش کرکے، کلمہ طیبہ کی نشر و اشاعت کرکے، نفاق، جھوٹ کو ترک کرکےاپنے اور خدا کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط کرکے  تقرب الہی حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اربعین  کے یہ ایام ہمیں موقع دیتے ہیں  کہ ہم پہلے اپنے نفس میں اور پھر پورے معاشرے میں ایک مثبت  تبدیلی  کو یقینی بنائیں تاکہ اس منزل تک پہنچ سکیں  کہ جو خدا کو پسند ہے اور نتیجتا رضائے پروردگار کا حصو ل ممکن ہو لہذا اس  ہر عقلمند کا فریضہ ہے کہ اس سے فائدہ  اٹھائیں۔