اربعین حسینی 1441 ہجری فرزند مرجعیت زائرین کی خدمت میں

اربعین حسینی 1441 ہجری فرزند مرجعیت زائرین کی خدمت میں

14/10/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاربعین حسینی کی یاد کو زندہ اور باقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے کربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت اور انکی ممکنہ مدد اور حوصلہ افزائی کےلئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اسی ضمن میں موصوفىسماوہ،ناصریہ، عمارہ  پہنچے جہاں قبیلوں کے سربراہان اور مواکب حسینیہ  کے ذمہ داروں سے ملاقات کی اور انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کا سلام اور انکی نصیحتیں و دعائیں نقل فرمائی اور مختلف مقامات پر زائرین کو خطاب کیا۔
انہوں نے زائرین سے مخاطب ہوتے  ہوئے فرمایا کہ اللہ نے آپ کوعظیم شرف سے نوازا ہے حکم پروردگار سے فرشتے آپکی حفاظت  میں ہیں اور امام زمانہ عج کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،
انہوں نےفرمایا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اسی انداز سےدر حسینی  سے متمسک  رہیں اسلئے  کہ اسی میں ہمارے دین و دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔